
کراچی: مورڑو میر بحر ٹاؤن و سندھ حکومت کے شعبہ کلک کے تعاون سے یوسی آفس اور ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ٹاون میں جاری مختلف علاقوں میں پیور بلاکس، عوام کے لئے پبلک پارکس، کرکٹ گراونڈ، فٹبال گراونڈ، سیوریج لائن، اسٹریٹ لائٹس، اسکول کی تعمیراتی کاموں اورمختلف منصوبوں کے بارے میں عوامی راء لی گئ کہ ان منصوبوں کو عوامی امنگوں کے مطابق کام کروائےجائیں گے اور ان میں عوامی تجاویز پر غور کیا جائے گاجس طرح پبلک پارکس میں جاگنگ ٹریکس، بچوں کے لئے پلے ایریا ، خواتین کے لیے الگ ٹریک و پارک ، جمنازیم شامل ہیں۔
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین علی اکبر،میونسپل کمشنر الہی بخش سیال،فوکل پرسن نوید صدیقی یو سی چیئرمین وائس چیئرمین اورکونسل ممبران و کلک کی نمائندہ سینیئر سوشل سیف گارڈ اسپیشلسٹ ذوالفقار لغاری ، کمنکیشن اسپیشلسٹ ہیرا نظیر، سوشل سیف گارڈ ایسوسییٹ عائشہ، کلک کنسلٹنٹ سید بابر، علاقہ کونسلز و معززین بھی موجود تھے۔
ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے کہا کے ہمارا ٹاؤن ایک گلدستہ کی طراح ہے بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ، فراہمی و نکاسی آب پیور بلاکس سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ یہاں کی عوام کو مثبت سرگرمیوں کے لیے پارکس کی بھی شدید ضرورت ہے، جبکہ میاں والی اسکول کے اطراف فراہمی آب ونکاسی آب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پیور بلاکس کے زریعے تعمیر کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور کلک کے ساتھ مل کر ٹاون میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں، عوام کو انشاء اللہ بہت جلد پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا کلک کے تعاون سے۔
