
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے یوسی اسٹیل ٹاؤن گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاقائی معززین سے ملاقات کر کے یوسیز کے مسائل سنے اس موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین نے کہا کہ جہاں حقیقی جمہوریت ہو وہاں بلدیاتی نظام لوگوں کے مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل کرتا ہے لوگوں کے مسائل مقامی نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں موثر اور بہتر نظام وہی ہوتا ہے جس میں تمام ادارے شامل ہوں
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی لوگوں کی شمو لیت اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانے میں سول سوسائٹی کا کردار بھی انتہائی اہم ہوتا ہے ہم پر بھاری ذمے داری ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا گڈاپ ٹاؤن کی اکثریتی آبادی دیہات پر مشتمل ہے وہاں مسائل کا سامنا زیادہ ہے اُن کو حل کرنے کی ذمے داری ہمارے کندھوں پر ہے اس کا حق پوری طرح ادا کرے گے جس پر سو فیصد عمل کیا جا رہا ہے
چیئرمین طارق عزیز بلوچنے کاہ کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ میدان عمل میں رہ کر اپنے فرائض کو ادا کر رہے ہیں اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور ان وژن کے مطابق عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر HRM محمد شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس طاہر بلوچ، چیئرمین پی ایس لال جان نبی اور علاقائی معززین ارشد بلوچ، عرفان زمان، یاسین نوہانی، طارق بلوچ،یعقوب نوہانی، اسطین بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔
