فرح گوگی پر 12 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی ہے، رانا ثناءاللّٰہ

فیصل آباد میں خطاب کے دوران رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی ادارے سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اس کی آڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں فرح گوگی کو کھلی چھوٹ دی گئی، اُس خاتون پر 12 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ثابت ہوچکی ہے۔عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا اور ملنے والے تحفے بھی بازار میں بیچ دیے۔ عمران نیازی نے جعلی رسید بنا کر توشہ خانہ سے تحائف اٹھائے، پی ٹی آئی چیئرمین نے قوم کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس پر ایک نااہل کو مسلط کیا گیا۔ عمران خان جھوٹا اور نااہل شخص ہے اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں