
کراچی: چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے اجازت سے بڑھ کر پول نصب کرنے اور روڈ کٹنگ کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات کی کاروائ کے نتیجے میں پولز ودیگر سامان ضبط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ یہ کاروائ اسوقت تک جاری رہے گی جب تک اضافی پولز کا خاتمہ نہیں کیا جاتا.
چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ جناح ٹاؤن کی حدود میں قانونی دائرہ کار میں کام کئے جارہے ہیں 30 پولز لگانے کی اجازت دی گئ تھی لیکن سینکڑوں پولز ودیگر اشیاء نصب کر دی گئیں جس پر غیر قانونی اقدام پر کاروائ کر رہے ہیں۔
رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں بھی غلط خبریں چلائ گئیں اور اس میں بغیر تصدیق کے مجھے ملوث قرار دیا گیا وہ آکر دیکھ سکتے ہیں کہ کاروائ ہو رہی ہے یا نہیں ،جناح ٹاؤن کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے محدود وسائل میں کام سر انجام دے رہے ہیں اور ایسے کسی کام میں ملوث ہیں اور نہ ہونگے جس سے میری یا میری جماعت کو رسوائ کا سامنا کرنا پڑے.
