ملک کے وسیع اقتصادی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد:معیشت اور توانائی کے بار ے میں وزیراعظم کے معاون بلال اظہر کیانی نے کہاہےکہ ملک کے وسیع اقتصادی اشاریے بہتر ہورہے ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے بعد ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

 اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی معیشت بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ  کیا۔

بلال اظہر کیانی دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نے کامیابی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور دوست ملکوں کی مدد سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں