کائنات کے تمام الزامات مسترد،مجرم ثابت ہوا تو پھانسی پر لٹکایاجائے،زوہیب زرداری

سینئر صحافی زوہیب زرداری نے سابقہ نیوز کاسٹر کائنات آفتاب کے تمام الزامات مسترد کریے، کہا ان سکیوئر تو میں ہو چکاہوں، اس نے کوئی بھی سنگین قدم اٹھایا تو اسے میرا تعلق نہیں، ادارے خود تفتیش کرینگے۔

کراچی: سینئر صحافی زوہیب زرداری نے  کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کائنات آفتاب کے الزامات کے بعد قانونی راستہ اختیار کیا، میں بھی اپنا موبائیل فون اداروں کے دینے کیلئے تیار ہوں۔

زوہیب زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے وہ بھی آئیں اور قانونی راستہ اختیار کریں،جو الزامات کائنات نے لگائے ہیں وہ اسے ثابت بھی کرنہ پڑینگے۔

ذہنی ٹارچر کے سوال پر زوہیب زرداری کا کہنا تھا کہ کائنات کو کوئی فون نہیں کیا،اگر میں مجرم ثابت ہوا تو جو بھی سزا ملے گی قبول کروںگا،ہرجانہ نوٹس بھی قانونی راستہ ہے۔

زوہیب زرداری کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے کے بعد ان سکیوئر ہوچکاہوں،اس نے کوئی بھی سنگین قدم اٹھایا تو اسے میرا تعلق نہیں، ادارے خود تفتیش کرینگے، مگر میری ساکھ کا سوال ہے قانونی راستہ اختیار کرتا رہوں گا۔

واضح رہے رواں ماہ نجی ٹی وی کی نیوز کاسٹر کائنات آفتاب نے ڈائریکٹر نیوز و اینکر زوہیب زردای پر ہراسمنٹ کے الزامات عائد کیے۔

زوہیب زردای نے تمام الزامات مسترد کردیے اور سائبر کرائم میں کائنات آفتاب کے خلاف درخواست دیدی

زوہیب زردای کے سائیبر کرائم جانے کے بعد کائنات آفتاب نے بھی سائیبر کرائم جانے کا اعلان کیا اور سوشل میڈیا پر وڈیو بھی وائرل کردی جس میں انہوں نے ایک بار پھر زوہیب زرداری پر سینگین الزامات عائد کیے

https:/latest-news/7736/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں