
الیکشن کمیشن کی اپیل پرسپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار عمیر نیازی کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، بڑے بڑے برج الٹ گئے
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے،مگر دعاگو ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔
