ہراسمنٹ الزام:ڈائریکٹر نیوز کا  سابقہ انیکر کو5 کروڑہرجانے کا نوٹس

کراچی: سینئر صحافی و نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز زوہیب زرداری نے سابقہ نیوز کاسٹر ور اینکر کائنات آفتاب کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

میر لا چیمبر اینڈ کمپنی کی جانب سے دائر قانونی نوٹس میں زوہیب زرداری نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ نیوز کاسٹر نے ان پر من گھڑت الزامات لگاتے لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی اسکرین شاٹس شیئر کرکے میری ساکھ متاثر کی گئی ہے۔

لیگل نوٹس میں زوہیب زرداری نے سابق نیوز کاسٹر سے غیر مشروط معافی اور 5 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا

کائنات آفتاب کا بھی ایف آئے جانے کا اعلان

دوسری جانب کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے کائنات آفتاب کا کہنا ہے مجھے کوئی نوٹس نہیں ملہ،انصاف کیلئے میں بھی ایف آئی اے جاؤں گی۔

کائنات آفتاب کا کہنا ہے کہ زوہیب بیگناہ نہیں، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں کسی بھی ادارے نے رابطہ کیا تو میں انصاف کی خاطر پیش کرونگی۔ کائنات آفتاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرلائیو بھی آسکتی ہوں اور انصاف کی خاطر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنا پڑا تو کرونگی،تمام ثبوت موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں