خیرپور: 12 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ہسپتال منتقل

ٹھری میرواہ(رپورٹ: یاسین جانوری) سندھ کے ضلعہ خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں 12 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔

بارہ سالہ کرن دعا نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم مجید بانبھن اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ اسلحہ کی زور پر گاڑدی میں بٹھاکر بیہوش کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

والد غلام نبی دستی  نے میڈیا کا کہنا ہے کہ بیٹی دو دن سے لاپتہ تھی، تھانہ پر رپورٹ بھی درج رکائی تھی،آج رانی پور تھانہ سے کرن دعا کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

غلام نبی دستی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر ہمیں انصاف دیا جائے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بچی کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں