
کراچی:رہنما پیپلز پارٹی منور وسان نے حلقے میں پنجے گاڑدیے،تقریبات، جلسون و شولیت کا سلسلہ جاری
پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط امکانی امیدوار منور وسان نے حلقے کی عوام کے دل جیت لئے۔
پی ایس 98 صفورہ چورنگی ضلع ایسٹ کی پٹھان برادری کے بھروز خان، عصمت خان، دوست محمد خان ، حاجی زرشاہ اور سیف الرحمان نے اپنے ساتھیوں و برادری سمیت منور وسان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کردی

سرائیکی برادری کے رہنما خالد کھوکر، رمضان کھوکر، محمد سیفل، رجب علی، محمد نوید اور محمد سلیم بھی برادری و ساتھیوں سمیت منور وسان سمیت اعلیٰ قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

شمولیت کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ منور وسان کی شخصیت میں ہمیں بھترین قیادت ملی ہے،امید ہے کہ حلقہ میں بھترین کام ہونگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے منور وسان کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام کیلئے ہروقت دروازے کھلے ہوئے ہیں، حلقے کے اندر بھترین کام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

منور وسان کا کہنا تھا کہ جس طرح پارٹی کا مجھ پر اعتماد ہے اس طرح میرا اپنے کارکنان پر اعتماد ہے، پیپلز پارٹی کو کوئی بھی شکست نہیں دیے سکتا۔
