
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکا نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک بجا کر شاباش دی اور اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
