
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں، اب واضح ہوچکا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کی اس کاغذ جتنی بھی وقعت نہیں جس پر یہ فیصلہ لکھا گیا، اگر چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس بھونڈے مذاق کا علاج کرکے عدالت کو بحال نہیں کرسکتے تو ان کو چاہیے کہ کسی اور کو اپنا منصب سنبھالنے کی اجازت دیں۔
