
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جامع آپریشن کی منظوری دے دی،ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی۔
قومی سلامتی کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس جمعہ کے روز وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزرا چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، سروسز چیفس اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی پر بریفنگ دی۔شرکا نے ملک کے مختلف حصوں میں شرپسندی کے خلاف جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا
دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا، بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
