عمران خان کی حکومت نے بجلی قیموں میں اضافہ کیا،نواز شریف

لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے چھٹے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا کہ ہمیشہ ملک و قوم کیلئے جو ہوسکا وہ کیا، سمجھ سے بالا ترہے کہ ایک اناڑی کے پاس ملک کی باگ ڈور کیسے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وقار و سلامتی کا بات آتے ہے تو آگے بڑھ کر کام کئے،ایٹمی دھماکے کیئے،  سبز باغ نہیں دکھائیں گے بلکہ قوم کے سامنے سچ رکھیں گے۔ قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

میان محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلا تھا عمران خان کی حکومت نے قیموں میں اضافے کا مسئلا بھی پیدا کردیا۔ سیاست میں آنے کا مقصد ملک کا مسئلا حل کرنا ہونا چاہیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ملکوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، ملک سے دور رہا لیکن کارکنان ہمیشہ دل میں رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں