صرف حکومت نہیں، جعلی مقدموں کا احتساب بھی چاہتے ہیں: نواز شریف

لاہور:قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے صرف حکومت نہیں، جعلی مقدموں کا احتساب بھی چاہتے ہیں

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے کچھ کرنے کی نیت لے کرمیدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس گرداب سے باہر نکالا جائے۔

نواز شریف کا کہنا تھا حال ہی میں ایک کھلنڈرے کو لایا گیا، جسے پتا ہی نہیں کہ ریاست مدینہ میں کیا ہوتا تھا اور کیا سکھاتی تھی

ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ والا کیس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے، اتنی بڑی ہیرا پھیری اور ڈاکہ مارا گیا، تم 60 ارب روپے کھا جاؤ گے تو مہنگائی کیسے رکے گی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا، تمہیں جیل میں ڈالوں گا، تمھارا یہ حشر کر دوں گا کہنے والے آج خود کدھر ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں