اب سندھ کی مساجد میں خواتین بھی نمازپڑھا کریں گی

کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ اوقاف کی تمام مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنے کے لئے علحدہ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کا اہم اجلاس  ہوا جس میں سیکریٹری اوقاف منور مہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف اور دیگر افسران شریک ہوئے افسران نے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن اور خواتین کے نماز پڑھنے کے لیے علحدہ جگہ مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر عمر سومرو نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے علحدہ جگہ نمازپڑھنےکےلیےمختص کی جائے اورسرکلر نکالا جائے،اس سے متعلق انگریزی،اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم چلائی جائے گی،رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھاکرنےکے عمل کو تیز کیا جائے۔

عمر سومرو نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف دیگر متعلقہ محکموں سےملکرمساجد اورمدارس کورجسٹرڈ کریں،محکمہ اوقاف، مذہبی امور، تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ مشاورتی عمل شروع کرے۔علمائے کرام سےمشاورت کرکے مدارس میں تکنیکی مہارت کے پروگرام اور آئی ٹی کورسز بھی متعارف کروائےجائیں۔ سیکریٹری منور علی مہیسر کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ بھرمیں 8903 مدارس رجسٹرڈ کئے ہیں، مزید مساجد اورمدارس کو رجسٹرڈکرنےپرکام ہورہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں