
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے عوام کو جو تکلیف ہے ان سے ہم اچھی طرح اگاہ ہیں اس لیے ان کے ریلیف کے کام بھی نئی جدت اور لگن کے ساتھ انجام دیے جائیں گے میں یہ نہیں کہتا کہ اس کو ہم پیرس یا نیویارک بنا دیں گے ہاں اتنا ضرور ہے سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلک کے وفد کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا
ان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم میں جو کام کرنے کا جذبہ ہے ایسا بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے خوش نصیب ہوں کہ ان کا ساتھ مجھے فراہم ہوا میونسپل کمشنر نے اس موقع پر میرا ساتھ جاری رکھا جب میرے پاس کسی قسم کے اختیارات نہیں تھے اب اختیارات مرحلہ وار مل رہے ہیں جس سے آپ سوچ سکتے ہیں کہ میری ٹیم کی کارکردگی کیا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ہمارے علاقے میں جو بھی کام ہوا وہ نہ ہونے کے برابر تھا اب ہمیں یہاں کے مقامی ہونے کا حق ادا کرنا ہے جس کے سلسلے میں میں مختلف ادارے جو ہماری حدود میں کام کر رہے ہیں ان سے مسلسل رابطے میں ہوں اس کا نتیجہ دیر سے تو آسکتا ہے لیکن بہترین آئے گا پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں ناممکن کو ممکن بنانا مجھے اچھی طرح آتا ہے
حاجی نواز بروہی نوازعلی بروہی کا کہنا تھا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب سے بھی اس سلسلے میں متواتر ملاقاتیں ہوئی ہیں کوئی شک نہیں وہ ہماری علاقائی بہتری کے لیے مثالی امور انجام دیں گے انفراسٹرکچر بالکل بدحال ہے جس کو رفتہ رفتہ اپنے کاموں سے قابل استعمال بنانا ہے اور نئے پروجیکٹ جدید طریقہ کار سے انجام دیے جائیں گے جس سے عوام دیرپا مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جان محمد میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا، پی ایس ساگر خان جی پی اوز اسد سمیع ۔ اسلم عزیز ایکسین آفاق عالم و دیگر بھی موجود تھے
