
ان کو نفرت کی سیاست کرنے دیں، انہیں اپنے نصیب کی سیاست کرنے دیں،کارکنان میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں،
شانگلہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ حکومت میں آکر پکے گھر بناکر دینگے اور اپنی زمین دونگا، اگر آپ پنے اصل مسئلے کا حل نکالنہ ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کو نفرت کی سیاست کرنے دیں، انہیں اپنے نصیب کی سیاست کرنے دیں،کارکنان میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں، پاکستان پیپلز پارٹی تین نسلوں سے غربت کے خاتمے کیلئے کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بیروزگار نوجوان اسکل حاصل کرینگے انہیں وہ بھی سہولت دی جائے گی،عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ کو شہید بینظیر کا ساتھ دیں، میں آپ کا ساتھ دوںگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تب چل سکتی ہے جب نوجوانوں کو روزگار ملے اور ہم روزگار دلائیں گے، سندھ میں سیلاب متاثرین کو اپنا گھر اپنی زمین منصوبے کے تحت 20 لاکھ پکے گھر بنا کر دے رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب آتے ہیں مگر متاثرین کا خیال نہیں رکھا جاتا۔
