
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا
الیکشن کمیشن کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی
وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامی رپورٹ تیار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کرنےکا حکم دیا گیا.
اسد عمرکے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا۔
