
تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔
گوہر خان نے چیئرمین منتخب ہونے پر کہا کہ عمران خان ایک جدوجہد کی وجہ سے جیل میں ہیں گوہر خان کا کہنا تھا کہ میرا پینل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کامنتخب کردہ پینل تھا، ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ جیلوں میں ہے،پی ٹی آئی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرے گی۔
