ایف بی آر نے امیر طبقے کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے

صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے

ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں