
بنوں: ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
پولیس کے مطابق بلال پاشا کی خون میں لت پت لاش ان کے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او بنوں اسماعیل خان کا کہنا ہےکہ بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے
