
مٹھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، ہمارے دوست اگر سمجھتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی نقل کرکے الیکشن لڑسکتے ہیں تو عوام 8 فروری کو ان کو جواب دیں گے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جو کمرے میں بیٹھ کر اپنے لیے نتائج بنوا رہے ہیں ان کو جواب عوام دیں گے، جنہوں نے 9 مئی کو اداروں پر حملے کیے ان کو تو عوام رد کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو انتخابی مہم شروع بھی نہیں کی اور مٹھی کے عوام نے فیصلہ سنادیا، عوام 8 فروری کو بھی اسی جذبے سے نکلے تو پھر عوام اور پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا سیاسی مخالف نہیں ہے، غربت اور مہنگائی مخالف ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مزدور کی تنخواہ کو دوگنا کریں گے، عوام کی حکومت آنے والی ہے، اشرافیہ کو نہیں عوام کو فائدہ ہوگا، ہم بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کی طرح ہاری کارڈ بھی بنائیں گے، شہید بی بی نے90 کی دہائی میں تھرکول کا خواب دیکھا تھا، ہم نے اپنی حکومت میں تھرکول پرکام کیا، تھر پارکر کے لیے مزیدکام کرنا باقی ہے۔
