
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔
