
کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصل بحران مالی نہیں بلکہ نیتوں کا ہے، ہم یہ سمجھتےہیں کہ ملک کےآئین کو عوام دوست بنانا چاہیے، حکمران دوست آئین سےکام نہیں چلےگا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کو 90 دن میں کرانےکے لیے مدت ختم ہونے پر نگران حکومت آئے، آئین میں درج کیا جائےکہ شہری حکومت کے پاس کون کون سے ادارے اور اختیارات ہوں گے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو آئینی تحفظ دیا جائے
