
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے
اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اسد عمر نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر این اے 54 کے ووٹرز اورٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا۔اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
