
کراچی: چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
ملاقات کے موقع پر ہلال احمر کی جانب سے بلوچستان میں کیے جانے والے کام کے متعلق بریفنگ دی گئی سردار شاہد لغاری نے بتایا کہ ہلالِ احمر پاکستان نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ کام کیے ہیں متاثرہ گھرانوں کو غیر خوراکی اشیاء کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء، طبّی سہولیات، پینے کا صاف پانی کے علاوہ متعدد گھرانوں کو نقد مالی مدد بھی کی گئی اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی خدمت جاری رہے گی
وزیر اعلیٰ علی مردان خان ڈومکی اور گورنر نے ہلالِ احمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی.
