کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، گنتی جاری

کراچی: پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور  وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر  ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔

ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور  وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے، چیئرمین کیلئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدوار مقابلے میں ہیں۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر سے چیئرمین کیلئے 7  اور ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 6 پر وائس چیئرمین کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں