
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیکر ناکام بنایا
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملے کو ناکام بنادیا، پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور باقی 9 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
