
کراچی:چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شریف میمن نے کہا کہ ملکی معاملات کو بہتر بنانے اوراسمگلنگ، زخیرہ اندوزی اور سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے پر ہم آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کور کمانڈر بابر افتخار اور ڈی جی رینجر میجر جنرل اظہر وقاص پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شریف میمن نے کہا کہ ماضی کی حکو متو ں کی غلط اور ناقص پالیسوں سے ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن. ہوگیا تھا جس سے تاجر ۔اور عوام مایوسی کے شکار ہوچکے تھے شریف میمن نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے احکامات پر عمل درآمد کرکے جس فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کورکمانڈر بابر افتخاراور ڈی رینجر سندھ میجر جنرل اظہر وقاص اور پاک رینجر سندھ نے کیا وہ ناقابل فراموش ہے ڈالر۔ایرانی تیل کی اسمگلنگ ۔اشیاء خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے چھاپے مارے اور کروڑوں کا سامان ضبط کیا اور ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو پکڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر قسم کے ناجائز کاروباروں پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اورملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے تو حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔
چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجراتحاد ایسوسی ایشن شریف میمن نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ سندھ رینجر کے بریگیڈر عاصم اور کرنل عمران سے ملاقات کی
اس موقع پر شریف میمن نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے مسائل .کراچی کے امن وامان کی صورتحال.اسٹریٹ کرائم .چوری وارداتیں .ڈکیتیاں ودیگر. روزگار بچاؤ تحریک اوردیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا رینجر حکام نے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔جبکہ تاجروں کے وفد کے اراکین سینئر وائس چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن جنید باڑی۔ وائس چیئرمین عامر گل۔ پریس سیکرٹری مشہود الحق کلیانوی اور سینئر تاجر رہنما فہیم انصاری ود یگر موجود تھے۔ شریف میمن نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت تحال بہتر بنانے کے لئے پاک رینجر سندھ کو دوبارہ اختیارات دئیے جائیں تاکہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جائے۔
