
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کے مطابق ٹانک اڈہ پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، 20 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
