
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔
