
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہیداور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے
صیہونی افواج نے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی دی ہے
غزہ کے القدس اسپتال میں 14 ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھی بھرے ہوئے ہیں
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے دوسرے بڑے القدس اسپتال کو نشانہ بنائےجانے کا خطرہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال کے اطراف میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے باعث بارود اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔
