
کراچی: بی بی آصفہ ڈینٹل کالیج لاڑکانہ میں 19ویں گریڈ کی اسسٹنٹ پروفیسر کو حراسان کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کی رہائشی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر شمائلا شیخ نے صوبائی محتسب کی خواتین سیل میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین ڈینسٹری پروفیسر ڈاکٹر سید یوسف شاہ کے خلاف درخواست دے دی ہے۔
اسسٹنٹ پروفیسر شمائلا شیخ نے اپنی درخواست میں بتایا کہ پروفیسر یوسف شاہ تین سال سے مختلف طریقوں سے حراسان کر رہے ہیں۔
پروفیسر شمائلا شیخ نے پروفیسر یوسف شاہ پر حراسان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انصاف کا بھی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پروفیسر یوسف شاہ نے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔
