رضوان عرفان کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

کراچی (رپورٹ: شوکت جانوری) مبین صدیقی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی نے مورخہ اکتوبر 2023 کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا اور کیڈا کا 2023-2026 کا جارچ ، عرفان بھائی گروپ، کے لیڈر، محمد رضوان کے حوالے کردیا۔

عرفان بھائی گروپ کے علاوہ کسی دوسرے گروپ/ پینل نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، بلامقابلہ ہونے والی 18 رکنی کابینہ میں تمام کراچی کے نمائندے شامل ہیں، جس میں صدر ایریا، سٹی ایریا اور سبب ایریا کے عہدیداروں میں محمد رضوان عرفان، مسلسل تیسری مرتبہ کیڈا کے صدر منتخب ہوئے، دیگر عہدیدارون میں محمد سلیم میمن نائب صدر، حاجی رضوان ترک جنرل سیکریٹری، سہیل ملک سیکریٹری فنانس، جاوید محمد علی احمد جوائنٹ سیکریٹری، محمد سفیربٹ چیئرمین ریگل ایریا اور محمد فاروق چیئرمین عبداللہ ہارون روڈ منتخب ہوئے۔

کابینہ میں نئے منتخب ہونے والے ممبران میں سٹی ایریا اور سبب ایریا کے ملک محمد یاسین، ذیشان احمد خان، عبدالحئی، رحیم خان، محمد نبی شامل ہیں، دیگر منتخب ممبران مینجنگ کمیٹی میں امیر حمزہ محمد منہاج خان، عبدالماجد، ناصر محمود صدیقی، میاں الیاز اور عارف خان شامل ہیں۔

نہیں کابینہ کی حلف برداری کل کیڈا کے دفتر الہٰی سینٹر میں ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں