
آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا، گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
