صحافی سے ڈکیتی میں استعمال کار حیدرآباد سے برآمد، پولیس غیر سنجیدہ

کراچی: ڈکیتی واردات میں استعمال ہونے والی کار حیدرآباد سے ملی جس سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔

سینئر صحافی عبدالستار جانوری سے سے تین وز قبل کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی بلاول کالونی میں پولیس وردی میں ملبوس اہکار نے تلاشی کے بہانے تین لاکھ روپے چھین لیئے تھے، واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

صحافی عبدالستار جانوری کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کے ڈکیتی واردات میں استعمال ہونے والی کار حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تلاش کرنے کے بعد گاڑی کا پیچھا کیا اورجو ایک بنگلے میں جا رکی، جہاں پولیس بھی پہنچی اور گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔

صحافی عبدالستارجانوری کا کہنا تھا کہ بااثر منشیات فروش کی ہونے کی تصدیق کے بعد پولیس کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی اور گاڑی تھانے بھی نہیں لے جائی گئی، اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور معاملے کی شفاف تحقیق کے بعد انصاف دیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں