
سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپیل کروں گا نواز شریف ملک بچاؤ کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ۔
سکھر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی جانب سے دی گئی تھی،ہمارا واضح مؤقف تھاکہ الیکشن نواز شریف کے لیے روکا ہے، انہیں اعلان کرنا چاہیےکہ میں آگیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اپنی سیاست کی وجہ سےریاستی اداروں کو جلایا یا جلوایا، کیا ہماری سویلین عدالتیں ان لوگوں کو سزا دینےکے قابل ہوں گی، یا نظر انداز کر جائیں گی؟
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی بہت مثالیں ہیں، عدالتوں نےکیس لینے سے انکار کردیاکہ ہم پر دباؤ ہے،وہ بھی دیکھنا ہوگا مگر سپریم کورٹ کافیصلہ فائنل ہے۔
