انتقام کی تمنا نہیں، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا: نواز شریف

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سربرہ میاں محمد نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپس پہنچنے پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج کئی سالوں کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے، آپ سے میرا پیار کا رشتہ قائم و دائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کرکے ملک کے مسائل حل کیے، میرے خلاف جعلی کیسز بنائےگئے،جیلوں میں ڈالا گیا، شہبازشریف اور مریم نواز کے خلاف کیسز بنائے گئے ہم نے لوڈشیڈنگ شروع نہیں کی،ختم کی

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ دکھ درد ایسے ہوتے ہیں جن کو انسان بھلا نہیں سکتا، کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جوکبھی نہیں بھرتے، جو پیارے آپ سے جدا ہوجائیں وہ دوبارہ نہیں ملتے، میری والدہ اوربیگم میری سیاست کی نذر ہوگئیں، میری بیگم کلثوم فوت ہوئیں تو مجھے قید خانے میں خبرملی، جیل سپرنٹنڈنٹ سے کہا میری لندن میں میرے بیٹےسےبات کرادو، اس نے میری بات نہیں کرائی، اس نے کہا ہمیں اجازت نہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں سچا پاکستانی ہوں ملک کی محبت میرے سینے میں ہے۔ یہ ہماراملک ہے، یہاں پیدا ہوا ہوں، پاکستان کی محبت میرے دل میں ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دوں، میں ایسا نہیں کرتا، مجھے 5 ارب ڈالر کی پیش کش تھی، وزارت خارجہ میں اس کا ریکارڈ موجود ہوگا، پچھلی حکومت کے لوگ ایک، ایک ارب ڈالر کی بھیک مانگ رہے تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں