نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اسکول میں کیپٹن معیز فلور کا افتتاح

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفور سومرو نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے چلنے والے اسکول لیومنری لرننگ فاؤنڈیشن کے جاوید میاں داد کیمپس میں ”کیپٹن معیز“ فلور کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرنارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان چیئرمین بورڈ عمران معیز خان، ڈپٹی چیف سید یاسر علی اور سیکریٹری جنرل ایس کے شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر انکا پرتکاب استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کے لئے نجی شعبے کے تعاون اور اس کے مثبت نتائج سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی نئی نسل کو تعلیم فراہم کرنے میں تعاون کرنے پر زور دِیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے افراد اور ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ خصوصاً وہ افراد اور ادارے کہ جو سرکاری اسکولوں کو گود لے کر غریب طلباء وطالبات کو جدید دور کے مطابق تعلیم فراہم کر رہے ہیں وہ قوم کی ترقی میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مذکورہ اسکول کے بچوں نے سبق آموزٹیبلوز کے ذریعے حاضرین اور اساتذہ کو محظوظ کیا۔ ایل ایل ایف سی کے جوائنٹ سیکریٹری نے اسکو ل ہذا میں جاری تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے حاضرین کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں داخلہ سے لے کر یونیفارم اور کتابوں تک ہر چیز طلبا و طالبات کو مفت فراہم کی جاتی ہے۔ جبکہ اسکول کی فیس کچھ نہیں ہے۔بعد ازاں مذکورہ اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے غریب طلبا و طالبات کے لئے ایک اچھا اسکول فراہم کرنے پر صنعتی اداروں کے مالکان کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کریں گے۔

قبل ازیں اسکول کے منتظم (پرنسپل) نے ڈپٹی کمشنر کا اسکول آمد پر استاتذہ کے ہمراہ استقبال کیا اور اسکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایاگیا۔متعلقہ شعبوں کے اساتذہ نے تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ وطالبات کی کارکردگی سے آگاہی فراہم کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں