
ایس ایس جی سی کی سیکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز (ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او) نے کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں مشترکہ چھاپہ مار کر ملزم میاں گل باچا کو ربر پائپ کے ذریعے 50 گھروں کو براہ راست گیس فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا.
ملزم ہر گھر سے ایک ہزار روپےماہانہ وصول کررہا تھا ۔
ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او کے آپریشنز ونگ سکھر ریجن نے کسٹمر ریلیشنز ٹیم کے ساتھ مل کر تھرمل پاور چوک اور نیو پنڈ کے علاقے میں الگ الگ چھاپے مارے جہاں ٹی ہاؤس اور جنریٹر چلانے کے لیے ڈائریکٹ گیس استعمال کی جارہی تھی ۔ کل لوڈ کا تخمینہ 312 سی ایف ٹی / گھنٹہ لگایا گیا ۔
ڈیرہ الہیار میں ایف آئی آر سیل لاڑکانہ اینڈ ڈسٹری بیوشن ٹیم نے ایک اور چھاپہ مارا جس میں ملزم احمد کو ہوٹل چلانے کے لیے ڈائریکٹ گیس استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور نقصانات کا حساب لگایا جارہا ہے۔
دوسری جانب گیس یوٹیلٹی کورٹ لاڑکانہ نے ایک ایف آئی آر میں 5 ملزمان سلیم ٹگڑ، اظہر ٹگڑ، اعجاز ٹگڑ، شمن ٹگڑ اور بشیر ٹگڑ کو ایس ایس جی سی کو 3 لاکھ 16 ہزار 484 روپے کے نقصان اور 7 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کی سزا سنائی۔ تھانہ نوڈیرو میں کمرشل مقاصد کے لئے سروس لائن کے ذریعے گیس کے ڈائریکٹ استعمال پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
