
پسند کی شادی کرنے والے نوجوان نوید لاشاری اور مسمات افشان مہرانی نے پولیس کے ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا
کراچی: سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر کنب کے نواحی گاٶں پتاشو خان لاشاری کے رہاٸشی نوجوان نوید لاشاری اور مسمات افشان مہرانی میڈیا کے سامنے احتجاج کرتےہوٸے کہا کہ اپنے مرضی سے شادی کی ہے کسی کا زور زبردستی نہیں۔
مسمات افشان مہرانی کا کہنا تھا کہ مرضی سے شادی کرنے کے باوجود پولیس نے میرے خاوند نوید لاشاری پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے جینا اجیرن بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پسند کے شادی سے میرے والد غلا شبیر، ماموں محمد علی اور بااثر سکندر مہرانی راضی نہیں تھے اس لیئے جھوٹے مقدمات میں کراوائے جارہے ہیں۔
مسمات افشا اور نوید لاشاری نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے جان کو خطرہ ہے تحفظ اور انصاف دیا جائے۔
