
اسلام آباد: عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
