
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے 30 خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں۔
ٹرکوں میں ساڑھے تین سو افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قانونی تقاضے پورے ہونےکے بعد افغانستان جانےکی اجازت دی جائےگی۔
دوسری جانب گزشتہ روز خیرپور پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندی غیر قانونی طور پر مقیم تھے جنہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد افغانستان بھیج دیا جائے گا۔
