دنیا وآخرت کی بھلائی انسانیت کی خدمت کرنے سے ملتی ہے، طارق عزیز

کراچی: دنیا وآخرت کی بھلائی انسانیت کی خدمت کرنے سے ملتی ہے ہم اپنے علاقے کی عوام کی تمام بنیادی سہولیات جو ہم سے وابستہ ہے ان کو فراہم کرانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ہم اپنے کاموں میں عام آدمی کے مسائل کا بھی خیال رکھتے ہیں جس کے سبب ہمیں کامیابی ملتی ہے ان خیالات کاا ظہا ر چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے افسران کی پوری ٹیم سے میٹنگ کرتے ہو ئے کیا.

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ جس طرح ربیع الاول میں مثالی اقدامات کیئے تھے اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں گڈاپ ٹاؤن کے ہر محکمے نے بھر پور ساتھ دیا خاص طور پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن افضل لغاری اور انکے ورکرنے دن رات ایک کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے پر افسران کی تعریف کی اور ٹاؤن انتظامیہ کو تعریفی اسناد بھی دی جائے گی تا کہ یہ عظیم روایت ہمیشہ برقرار رہے اور میں ہمیشہ یہ امید کرتا ہوں کہ افسران اس ہی طرح عوام کی خدمت میں میرا ساتھ دیگے،ہماری پارٹی لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو ڈور ٹو ڈور سہولیات دی جائے

 اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، ممبرمحمد رفیق جوکھیو، ممبر داد کریم بلوچ،ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر محمد امین دین جوکھیو،ممبر علی محمد گبول،  میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار ڈایو، ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ، انجینئر ممتاز علی زرداری،ڈائریکٹر پرچیز سہیل یارخان، ڈائریکٹر ٹیکس زوہیب بلوچ،بجٹ افسر کاشف بلوچ، (پی،اے) لال جان نبی،لاء آفیسر سہیل قاضی،کونسل افسر سرفراز احمد کھتری انجینئر وسیم آرائیں، محمد شفیع بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں