
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینےکا فیصلہ کرلیا۔
وکیل ایم اکیو ایم عرفان قادر کا کہنا ہےکہ میرے مؤکل نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینےکا کہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو اس ضمن میں آ گاہ کر دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم سے قبل وفاق، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے
