عاشقان مصطفیٰﷺ کو کسی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے،حاجی نواز بروہی

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل  کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز بروہی نے جشن ولادت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں انتظامات کو بہترین بنانے کے لیے اپنی نگرانی میں تمام امور کروائے تاکہ عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے

 انہوں نے اراکین کونسل اور مذہبی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا ہے جہاں جلوس گزرنے کے ساتھ پروگرامز کا انعقاد ہونا ہے اس کے علاوہ انہوں نے علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک اختیارات ہم تک منتقل نہیں ہوئے اس کے باوجود بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کر رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل پر جلد از جلد قابو ممکن ہو سکے۔

حاجی نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کافی خراب ہے نامکمل ترقیاتی کام اکثریت میں ہیں جو ہمیں ورثے میں ملے ہیں اور جو مکمل ہیں وہ بھی الامان الحفیظ ہیں میری ٹیم میں تجربے کار لوگ شامل ہیں جن کے مثالی تعاون کے ساتھ ہم ان مسائل پر جلد قابو پا لیں گے جیسے ہی ہمیں اختیارات منتقل ہوتے ہیں  شب و روز محنت کر کے علاقائی مشکلات کو جلد از جلد ختم کریں گے قومی تہوار ہو یا مذہبی ایام ہم نے نئے بننے والے ٹاؤن کی جو راہ متعین کی ہے اس پر اخری روز تک چلیں گے عوام کو جو ہم سے امیدیں ہیں انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے خدمت خدمت خدمت یہی ہماری پہچان ہوگی اس موقع پر میونسپل کمشنر اغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا  اراکین کونسل علی اکبر کا چیلو کوثر اقبال انجینئر افاق عالم و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں