واٹر کارپوریشن کا واجبات کی ادائیگی اور آمدن بڑھانے کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی: شہر سے وابستہ تمام سیاسی و دیگر جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ واٹر کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی اور واٹر کارپوریشن کی آمدن بڑھانے کے لیے عوامی مہم شروع کریں تاکہ کارپوریشن شہریوں کی مزید خدمت کر سکے کیونکہ ادارے کی آمدنی بہتر ہونے سے کافی مسائل جلد حل ہونے میں مدد ملے گی، واٹر کارپوریشن شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں پانی کی شہر بھر میں منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

 ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر گورنگی جاوید مظفر، چیف انجینئر آئی پی ڈی سعید شیخ، چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے،

 اس موقع پر وفد نے کورنگی ٹاؤن میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، سی او او واٹر کارپوریشن نے وفد کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں