
کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی آرٹ اینڈ کرافٹس نمائش کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیاگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ خود کم بولتے ہیں ان کا کام سر چڑھ کر بولتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ میں نے قیدیوں کا جو کارنامہ آج دیکھا اس سے بہتر اصلاح کیا ہوسکتی ہے، یہ ہم سب کا ملک ہے ہمیں مل کر اس کو بہتر بنانا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جیل ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں کی اصلاح ہو، اگر کوئی فرد معاشرے کے خلاف کام کرتا ہے تو اسے کچھ مدت کے لیے معاشرے سے الگ کر دیتے ہیں،یہی سزا کا اصول ہے۔
