
پاکستان سنی تحریک کے رہنما خلیفہ محمد تسلیم راجپوت سے ٹنڈو جام ایس ایچ او محمد عالم بہنگار نے 12 ربیع الاوال کے حوالے سے دفتر آکر ملاقات اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ہیڈ مہرر مشتاق بھٹی، احمد علی ڈہر، زاہد قادری، زیشان راجپوت اور محمود خانزادہ موجود تھے۔ خلیفہ تسلیم راجپوت کے ساتھ ایس ایچ او ٹنڈو جام نے ٹنڈو جام شہر کا وزٹ کیا اور امن و امان کے حوالے سے بھرپور یقین دہانی بھی کرائی۔
